اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ 2013 میں پی ٹی آئی کے کہنے پرفخرالدین جی ابراہیم کو چیف الیکشن کمشنرلگایا اور بعد میں نگراں وزیر اعظم کو بھی فخرالدین جی ابراہیم نےلگایا تھا جب کہ ماضی میں نگراں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کی مرضی سے لگے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ میں کبھی اپوزیشن کو تقسیم ہونے نہیں دیتا لیکن تحریک انصاف نے متحدہ اپوزیشن کو توڑ دیا ہے، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم نے متحدہ اپوزیشن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، اپوزیشن کی تقسیم پر میرا دل دکھی ہے، اس تقسیم سے حکومت کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔
اپوزیشن لیڈر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن میں بہت بڑی دراڑ ڈال دی ہے، اگر پی ٹی آئی کو اپنا اپوزیشن لیڈر بنانا تھا تو وہ کہتے میں ان کی خواہش پوری کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے علاوہ تمام دوست میرے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ علم نہیں ایم کیو ایم والے لڑکے والے ہیں لڑکی والے۔