تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، سعدیہ سہیل رانا

پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عام انتخابات کی طرح بلدیاتی انتخابات دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔

آمرانہ سوچ کی حامل مسلم لیگ ن غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروا کر عوام سے بہت زیادتی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کی زد میں ہے ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کا معاشی قتل ہے اور حکمرانوں کو ایسے کسی بھی ظلم سے باز رہنا ہو گا۔