مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تحریک انصاف بدلیاتی الیکشن میں مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی، عمران خان کی قائدانہ صلاحتیوں اور پارٹی کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے سیاستدانوں اور عوام کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے، بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کرکنان گھر گھر جا کر عمران کا پیغام پہنچائیں۔
تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرکے مخالفین کو ثابت کر دے گی کہ اب قوم جاگ چکی ہے اور اچھے برے کی پہچان رکھتی ہے،تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، ان خیالات کا اظہار مسز مسعود احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور حکمران دس دس چھٹیاں لیکر بیرونی ملک بیٹھے ہیں، مسلم لیگ ن کی نا اہل حکومت قوم کیلئے درد سر بنی ہوئی ہے، حکمران دولت سمیٹنے اور بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں، جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہو رہے ہیں، عوام کی بڑی تعداد اب پرانے نظام سے تنگ آ چکی ہے اور ملک میں تبدیلی کی خواں ہاں ہے۔
اس موقع پر امیدوارن برائے چیئرمین یونین کونسل ستوکی، میر محمد اور دفتوہ جاوید بھٹی، عامر بھٹی و عثمان بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قول کے دلوں میں شریف برادران کیلئے نفرت بھر چکی ہے، عوام اپنی نفرت میں اظہاربلدیاتی الیکشن میں کرنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو اپنی اصلیت کا پتہ چل جائے گا۔