زہرہ شاہد قتل کیس، 2 ملزمان کے ریمانڈ میں 13 اکتوبر تک توسیع

Zahra Shahid

Zahra Shahid

کراچی (جیوڈیسک) کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے دو ملزمان کے ریمانڈ میں تیرہ اکتوبر تک توسیع دیدی۔ کرا چی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزمان راشد عرف ماسٹر اورزاہد عباس کو پیش کیا گیا۔

کیس کے تفتیشی افسر نے ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، جسیعدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 13 اکتوبر تک توسیع دیدی، دنوں ملزمان کو کڑے پہرے میں بکتربند گاڑی کیذریعے عدالت لایا گیا، دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔