تحریک انصاف کا نیٹو سپلائی کیخلاف 16 ویں روز بھی دھرنا

NATO

NATO

پشاور (جیوڈیسک) نیٹو سپلائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا آج 16 ویں روز بھی حیات آباد پشاور میں جاری ہے۔

حیات آباد ٹول پلازے پر پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

احتجاجی کیمپ میں ابھی تک کارکن نہی پہنچے ہیں۔ کارکنوں کا موقف ہے کہ جب تک ڈرون حملے بند نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ نیٹو سپلائی کسی صورت میں بھی نہیں گزرنے دینگے۔