تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے نیٹو سپلائی روکنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا بھر سے ہزاروں کارکن اور مرکزی قیادت عمران خان کے ہمراہ پشاور کے جلسے میں شرکت کرے گی۔

پشاور کے جلسے میں تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی، خواتین ونگ کی صدر منزہ حسن اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد بھی عمران خان کے ہمراہ ہو گی۔ اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھی کارکن اپنی مدد آپ کے تحت ریلیوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

جماعت اسلامی اور قومی جمہوری اتحاد بھی احتجاج میں شامل ہوں گی لیکن وفاقی یا کسی صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے اقدام کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔ تحریک انصاف نیٹو سپلائی بند کرنے کے لیے پرعزم تو ضرور ہے لیکن مرکزی حکومت کی حمایت کے بغیر نیٹو سپلائی کی بندش کیا سود مند بھی ثابت ہو سکے گی، یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔