پہلے جماعتِ اسلامی دھرنوں کی وجہ سے مشہور تھی لیکن اب تحریک انصاف نے بھی اس میدان میں اپنے قدم جما لیے۔ تحریک انصاف کا یہ دھرنا جو ”دھرتی ہماری مرضی ہماری” کے نام سے دیا جا رہا ہے پہلے 20 نومبر کو ہونا تھا سانحہ رالولپنڈی کے باعث دھرنے کی تاریخ میں توسیع کر کے 23 نومبر کو دیا گیا۔ اس دھرنے کا مقصد نیٹو سپلائی کی بندش ہے جو کہ ڈرون حملوں کے نتیجے میں بند کی جا رہی ہے اس دھرنے میں تحریک انصاف، جماعت ِاسلامی، عوامی مسلم لیگ اور عوامی جمہوری اتحاد حصہ لے رہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا ڈرون حملے بند کرانے کی یقین دہانی تک جا رہی رہے گا۔
اس دھرنے کی جو ایک خاص بات ہے وہ یہ ہے کہ اس دھرنے میں پختونخواہ حکومت حصہ نہیں لے رہی ہے حالانکہ تحریک انصاف ہی وہاں پر حکومت کر رہی ہے اس کے برعکس خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی سفارتخانے اور پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ انکا جمہوری حق بنتا ہے۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک طرف تو تحریک انصاف صوبے میں حکومت کر رہی ہے اور دوسری طرف اسی صوبے میں تحریک انصاف نے دھرنا دے کر نیٹو سپلائی بند کر دی ہے اسی طرح کچھ سال پہلے جب شہباز شریف نے پنجاب میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر مینار پاکستان کے نیچے احتجاجی کیمپ لگایا تھا تو تب تحریک انصاف اس کو ڈرامہ کہہ رہی تھی اگر وہ ڈرامہ تھاتو یہ کیا ہے۔
Nato Supply
نیٹو سپلائی پاکستان سے پچھلے12سالو ں سے گزر رہی ہے اور ڈرون حملے2004 سے ہو رہے تویہاں پر ایک سوال اٹھتا ہے کہ نیٹو سپلائی اس سے پہلے آپ نے کیوں نہیں روکی۔؟؟کیا اس وقت ڈرون حملوں سے پاکستانی نہیں مرتے تھے۔؟؟کیا اس وقت پاکستانی سرحدوں کی پامالی نہیں کی جاتی تھی۔؟؟آپ نے اس سے پہلے نیٹو سپلائی بند کیوں نہیں کی۔؟؟اور اگر آپ خیبر پختونخواہ سے سپلائی روکے گے تو وہ تو بلوچستان کے علاقے چمن سے بھی گزر جائے گی اس سے انکو کیا فرق پڑنے والا ہے۔؟؟
تحریک انصاف یہ بھی دعوی کرتی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے دیا ہے کہ ڈرون حملوں کو بند کروایا جائے اور اس سلسلے میں انہو ں نے وفاقی حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ڈرون حملوں کو رکوانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرے اور اس معاملے کو عالمی سطح پر بھی اجاگر کرے لیکن پشاور ہائیکورٹ کا یہ حکم وفاقی کیلئے تھا نہ کہ انھوں نے تحریک انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ دھرنا دے کر نیٹو سپلائی بند کرے۔پشاور ہائیکورٹ کا حکم نہ ماننے پر تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کروانا چاہیے تھا۔
کیا تحریک انصاف یہ دھرنا دے کر سیاسی شہید بننا چا ہتی ہے۔؟کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخواہ میں عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور نہ ہی وہاں کی عوام کی زندگی میں بہتری آئی ہے دہشتگردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
اس صورت حال میں تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ آل پارٹیزکانفرس بلا کر یا پارلیمنٹ کے اندر وفاقی حکومت پر سخت دباؤ ڈالے اور اسکو ڈرون حملے رکوانے پر خاطر خواہ اقدامات کرنے پر مجبور کرے۔