پی ٹی آئی کی 30 نومبر کی کال ،اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پی ٹی آئی کی 30 نومبر کو احتجاج کی کال پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں۔

کہ سپریم کورٹ، پی ٹی وی، پارلیمنٹ ہاؤس ، وزیرِ اعظم ہاؤس پر فوج تعینات رہے گی، عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں۔ تحریک انصاف سے مزاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ، وزیرِ اعظم کریں گے۔