اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے بیس نومبر کے بعد نیٹو سپلائی روکنے کے فیصلے پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ڈرون حملے بند نہ ہونے کی صورت میں خیبر پختونخواہ حکومت نیٹو سپلائی بند کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے طالبان سے مذاکرات اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے جسے عمران خان قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔
اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وقت کم دیا گیا۔