اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بد نظمی اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر تین ایم پی ایز سمیت دس عہدیداروں کی رکنیت معطل کر دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران بد نظمی میں ملوث دس عہدیداروں کی پارٹی رکنیت معطل کر دی، معطل کئے جانے والوں میں تین ارکان صوبائی اسمبلی، پی ٹی آئی پنجاب کےمقامی صدر اور سینئر نائب صدر راولپنڈی سمیت یوتھ ونگ کے عہدیدار شامل ہیں۔