تحریک انصاف کے دفاتر پر حملے اور کارکنان پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ احسان شاہ شیرازی

Strike

Strike

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے حیدر آباد میں تحریک انصاف کے دفاتر پر حملہ اور کارکنان پر تشدد کو قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی پورے ملک کے بعد اب سندھ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو دیکھ کر حواس باختہ ہوگئی ہے اور اپنے سازشانہ اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے آزادی کے متوالوں کو تشدد کے ذریعے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ،سندھ کے عوام اب پیپلز پارٹی کی جاگیردرانہ سوچھ کو پہچان چکے ہیں اور عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے ہیں اب کوئی طالع آزما سندھ کے عوام کو اپنے جھوٹ اور فریب سے بے وقوف نہیں بنا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ پر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،احسان شاہ شیرازی نے کارکنان سے کہاکہ وہ متحد اور منظم رہیں اور پاکستان تحریک انصاف اور چیئر مین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں انہوں نے پیپلز پارٹی کو متنبہ کیا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز اور عوامی احتساب کے تیار ہوجائے سندھ کے غریب ہاری اور کسان اب اُن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔