پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی شروع

PTI, PA T, Workers

PTI, PA T, Workers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر گرفتار کیے گئے افراد کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت 600 سے زائد افراد کی اڈیالہ جیل سے رہائی شروع ہو گئی۔ رہا ہونے والوں میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اعظم سواتی اور ڈی جے بٹ بھی شامل ہیں۔