تحریک انصاف کا پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی دارلحکومت میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل حکومت کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، لیکناس موقع پر تحریک انصاف پاک فوج کے ساتھ ہے۔