چکوال: پاکستان تحریکِ انصاف چکوال یوتھ کے صدر چوہدری احسن زاہد نے بھون میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیاجوایک تاریخی اجتماع تھاجس میں مہمانِ خصوصی زبیرخان نیازی کے علاوہ ثاقب سندھو، علی طارق چیمہ اور تمام ضلعی قیادت نے شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے تقریب میں شامل ہو کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے اس موقع پر بھون کی یوتھ اورہر عمر کے طبقے نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اس موقع پر زبیر نیازی نے وقاص میر کے بطور جنرل سیکرٹری یوتھ چکوال کا باضابطہ اعلان کیااور دیگر تمام نئے عہدیداروں کو سرٹیفکیٹ جاری کئے زبیر خان نیازی نے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی محبت دی انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اپنی زندگیاں بدلنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں ۔انہوں نے راجہ یاسر سرفراز کو بطور ایک موئثر اور ایکٹو صدر ہونے پر مبارک باد دی جس کا منہ بولتا ثبوت چکوال میںپاکستان تحریکِ انصاف کی روز بروز بڑھتی طاقت ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر بھر پور زور دیا کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کا سرمایہ ہیںجو پارٹی کے ساتھ مشکل حالات میں کھڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کو ایک نئی روح ملی ہے انہوں نے ایک بار پھر راجہ یاسر سرفراز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں جب بھی چکوال آتا ہوں تو بہت پیار دیتے ہیں۔اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب حضرت ابراہیم نے اللہ کا میسج دیا تھا۔
تو ان کے ساتھ بھی نوجوان لوگ کھڑے تھے آج پاکستان تحریکِ انصاف کے نوجوان حق کا علم بلند کر رہے ہیںاور وہ دن دور نہیں کہ جب کامیابی ان کے قدم چومے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھون ایک تاریخی گائوں ہے جس کی ثقافت چکوال میں نمایاں حیثیت کی حامل ہے اس بات کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے تبدیلی کے نعرے کو گلے لگایا۔انہوں نے چکوال کی غیور عوام کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر علی ناصر بھٹی نے کہامیں زبیر خان نیازی کا شکریہ ادا کرتا ہوںکہ انہوں نے شرکت کی اور وقاص میر کو جنرل سیکرٹری یوتھ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر شیخ وقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے نظریے کی حمایت کرتا ہوں۔