پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

فیصل آباد (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی اور احتجاجی مظاہرہ، ریلی کی قیادت راجہ زرار سجاد نے کی جوکہ ڈیرہ راجہ ریاض سے شروع ہوکر ضلع کونسل چوک میں اختتام پذیر ہوئی،بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زرار سجاد نے کہ کرپٹ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عدالت عظمیٰ سے ہونے والا فیصلہ ملکی تقدیر میں نیا باب رقم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہوا سے بجلی پیدا کئے جانے کیلئے 48000میگا واٹ کا پوٹینشل موجود ہیجبکہ پاکستان میں شاٹ فال کئی درجے کم ہے حکومت صرف انہی منصوبوں کا افتتاح کر رہی ہے جہاں سے انہیں ذاتی فائدے مل رہے ہیں احتجاج میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ندیم آفتاب سندھو،حسن نیازی و دیگر قائدین نے کہا کہ پانامہ کے فیصلے کے فوراً شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے اور ملک بھر میں کارکن مٹھائیاں تقسیم کریں گے۔