پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی کا سانحہ پشاور کی مذمت، قومی سانحہ قرار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعہ کو عظیم قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے دہشت گردی اور بر بریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے سانحہ میں شہید معصوم بچوں اور دیگر شہداء کی دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اس سانحہ پر صبر عطا فرمائے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اشرف قریشی نے اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے اسے سفاکی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہاکہ معصوم بچوں کے قاتل اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتے انہوں نے سانحہ پشاور کو تاریخ کا سیاہ با ب قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردی کی عفریت کے خلاف متحد ہوجائیں۔