کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا کہ ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی عوامی قوت بن چکی ہے چیئرمین عمران خان نے پاکستانی عوام کو سیاسی شعور سے آراستہ کردیا ہے آج پاکستان بھر کے عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں۔
انشا اللہ بہت جلد چیئر مین عمران خان کی قیادت میں عوامی حکومت کا قیام عمل میں آئے گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سنیئر رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملیر کے نو منتخب جنرل سیکریٹری قربان علی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں سندھ کے نائب صدر شاہنواز جدون ،عثمان احمد عباسی ،معیز بلوچ،مختار ،شاہنواز عطاء ،غفور لالہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
احسان شاہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ ملیر کے نو منتخب جنرل سیکریٹری قربان علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف عوامی جماعت ہے اور لوگوں کا جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف اس ملک کے عوام کو اُن کا حق دلا ئے گی انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ اور دھرنے میں عوام کی ریکارڈ شرکت نے اس بات کو تمام سیاسی جماعتوں پر عیاں کردیا ہے کہ اب عوام کو نعروں اور چمک کے ذریعے دھوکہ دینے والوں کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔