اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کمیشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آر بنانے کافیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس کمیشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹی او آر مرتب کرنے کے لئے شاہ محمود قریشی کل سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اپوزیشن کے مرتب کردہ ٹی او آر حکومت کو دیں گے۔
کل سے اپوزیشن جماعتوں سے دوبارہ رابطے شروع کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی نے دھمکی دی کہ حکومت نے بات نہ مانی تو پھر راستے کھلے ہیں۔