اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے بعد تحریک انصاف نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے لان کو خالی کرنے کا اعلان کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے کرکنان کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس کالان خالی کردیں اور کسی عمارت پر حملہ نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ سوائے 3 بھگوڑوں کے سب عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی میدان نہیں چھوڑے گا، عمران خان اور اس کی جدوجہد کیخلاف سرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔
میں میدان نہیں چھوڑوں گا، عمران خان کی مذاکراتی ٹیم پربغاوت کے مقدمے درج کیے گئے ہیں، اسد عمر، پرویز خٹک، جہانگیر ترین اور مجھ پر 9،9 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔