خانیوال (جیوڈیسک) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاکہ تحریک انصا ف کی طرف سے جعلی پارلیمنٹ کی بالادستی کومان لینا جمہوریت کی فتح ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی کوآرڈینٹر تنویرشاہین سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ یوتھ ونگ کے کارکن پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں کسی بھی مرحلے پرکارکنوں کونظرانداز نہیں کیاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیار ی کریںکارکنوں کوآگے لایاجائیگا قربانیاں دینے والے کارکنوں کو قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین ،مقامات مقدس کی حفاظت کرنا ہرمسلمان کاوالین فرض ہے ۔حکومت پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب میں فوج بھیجنے کافیصلہ کرے گی۔