پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نیٹو سپلائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا دھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔
رنگ روڈ حیات آباد انٹرچینج کے قریب پی ٹی آئی ،جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد کے رضا کاروں کا دھرنا جاری ہے۔
کارکن کنٹینرز کو روک کر کاغذات چیک کرنے کے بعد جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔آج بھی نیٹو سامان کے شبے میں ایک کنٹینر کو واپس بھیج دیا گیا،اب تک متعدد کنٹینر نیٹو سامان لے جانے کے شک میں واپس بھیجے جا چکے ہیں۔