پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ’’گونوازگو‘‘ مہم کو حکومت ہٹاؤ تحریک میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

PTI, Pat

PTI, Pat

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے حکومت کے خلاف ’’گو نوازگو‘‘ مہم کو حکومت ہٹاؤ عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پر عید الاضحی کے بعد اس عوامی تحریک کو چلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے۔

کہ حکومت ہٹانے کے لیے اس عوامی تحریک کو مشترکہ طور پر چلایا جائے اور اس ملک گیر تحریک میں دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی جائے اوراس حوالے سے تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور عوامی تحریک کے رحیق عباسی پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یہ کمیٹی اس ملک گیر عوامی تحریک کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں ہونے والی مشاورت کے ایجنڈے کو فائنل کریں گے،اس ملک گیر تحریک کے تحت پہلے مرحلے میں عوامی جلسے ،دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے اور آخری مرحلے میں حکومت ہٹانے کے لیے تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر طویل المدت پہیہ جام دھرنے دینے پر بھی غور کیا گیا ہے۔