کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ معاملات کو صبر سے چلانے پر حکومت کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا اور حکومت مزید بردباری اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلکا ہاتھ رکھے اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دے۔
الطاف حسین نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے بھی اپیل کی کہ وہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں اور سیلاب زدگان کی امداد کے لئے دھرنے ملتوی کر دیں۔