کراچی (اسپورٹس رپورٹر) تحریک انصاف امن کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کونسلر فرید خان الیون نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اویس اجمیری الیون کو9 وکٹ سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے شو کیس کی زینت بنالی۔لو اسکورنگ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اویس اجمیری الیون نے مقررہ اوورز میں 65 رنز اسکور کئے اور ان کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے ہارث نمایاں بیسٹمین رہے انہوں نے31 رنز کی اننگ کھیلی فاتح ٹیم کے محمد عاصم نے14 رنز کے عوض3وکٹیں حاصل کیں’ جواب میں کونسلرز فرید خان الیون نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا فاتح ٹیم کے کپتان محمد زاہد نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے18 گیندوں پر36رنز اسکور کئے کونسلر فرید خان نے اپنے خطاب مین آرگنائزر اویس اجمیری کی کھیلوں کے فروغ کے لئے جانے والی کوششوں کو سراہا فرید خان نے کہا کہ علاقے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت کے لئے ہم اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
مہمان خصوصی سردار عبدالعزیز نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اصل چیز اسپورٹس مین اسپرٹ ہے اس لئے دوران کھیل ڈسپلن’عمدہ کارکردگی اور بہتر اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل جیتیں’ بعد ازاں مہمان خصوصی سردار عبدالعزیز نے کونسلر فرید خان’ عبدالرحمن موتی والا’محمد رضا اور آرگنائزر اویس اجمیری کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے فاتح ٹیم کونسلر فرید خان الیون کے لئے انہوں نے دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا فائنل کے بہتری بولر محمد عاصم اور بہترین بیسٹمین محمد زاہد نے فاتح ٹرافی اور دس ہزار کا کیش انعام مہمان خصوصی سے وصول کیا۔