اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ٹیکس کا راگ الاپنے والی تحریک انصاف کے80 فیصد ارکان ٹیکس چور ہیں، اسد عمر جواب دیں کہ عمران خان دوسرے ملکوں کو کون سی سروس دیتے ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ارکان کی ٹیکس چوری کے ثبوت پیش کر چکے ہیں۔
عمران خان پر اندھا اعتبار کرنے والے لوگ اب ان پر خرد برد کے مقدمے درج کرا رہے ہیں، خان صاحب کا کون سا لیکچر ہے جو آج تک کسی نے سنا نہیں، خان صاحب، لیکچر تو ایک ہی دیتے ہیں جو کنٹینر سے جھاڑا جاتا ہے۔