تحریک انصاف آج پشاور سے اٹک تک احتساب ریلی نکالے گی

PTI

PTI

پشاور (جیوڈیسک) کپتان ایک بار پھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار۔ تحریک انصاف کی تحریک احتساب کا آغاز آج صبح دس بجے ہو گا۔ احتساب کنٹینر تیار کھلاڑی بھی پرجوش۔ عمران خان پشاور سے اٹک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

کپتان نے پشاور پہنچ کر احتساب کنٹینر کا معائنہ کیا۔ کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے تحریک احتساب کو ملک کی سب سے اہم تحریک قرار دیا اور کہا آغاز پشاور سے اور اختتام پنجاب میں رائیونڈ کے حکمرانوں پر ہو گا۔

پی ٹی آئی نے احتساب ریلی کے راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگا دئیے ہیں۔ عمران خان راستے میں جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔