کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنوں سے متعلق سیکیورٹی پلان بنالیا ہے۔ کسی کو بھی شاہراہ فیصل پر دھرنا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ شہر کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ اسلحہ ختم کیے بغیر ٹارگٹ کلنگ کو ختم نہیں کیا جاسکتا، ہم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کو ختم کرنے کے کوششیں کر رہے ہیں۔