پی ٹی آئی دھرنے سے شراب کی بوتلیں مل رہی ہیں، شاہ اویس نورانی

Shah Owais Noorani

Shah Owais Noorani

کراچی (جیوڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے شراب کی بوتلیں، چرس اور ہیروئن ڈبے مل رہے ہیں ، کسی نشئی سیاستدان کو آئین لپیٹنے نہیں دیں گے۔

کراچی میں جمعیت علما ئےپاکستان کے علماء و مشائخ کنونشن سے خطاب اور میں صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ناچ گانوں سے ملک میں انقلاب نہیں آسکتا ، کسی نشئی کو آئین لپیٹنے نہیں دیں گے، اگر ایسا ہوا تو اس کے خلاف میں سب سے پہلےوہ خود نکلیں گے۔

ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچیوں کو ڈھال بنانا شرعا ًناجائز ہے، مسائل کا حل فسادیوں کے سامنے جھکنے میں نہیں بلکہ اہل شرافت کی قدر میں ہے۔ اس موقع پرسنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے اہلسنت علماء و مشائخ، سجادہ نشینوں اور عمائدین سے باہمی اتحاد کی درخواست کی۔ کانفرنس میں 300 سے زائد علماء و مشائخ نے شرکت کی۔