مصطفی آباد/للیانی: تحریکِ انصاف مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے عمران خاں جمہوریت دشمن ایجنڈا لیکر سڑکوں پر نکلے ہیں جس سے نہ صرف عوام سخت گرمی میں زلیل خوار ہو گی بلکہ ملک دشمن قوتیں مضبوط ہوں گی، عمران خان کا سونامی بدنامی میں بدل چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہارچیف کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن چوہدری سلیم صادق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے اچھے کھلاڑی تھے مگر سیاست میں اناڑی ہیں وہ ہار کی زمہ داری ناکارہ کھلاڑیوں کی بجائے امپائرز پر ڈال کر اپنی شکست کی شرمندگی کو کم کرنے کی تدبیر کر رہے ہیں۔
احتجاج ان کا آئنی حق ہے مگر ہائی کورٹ سمیت ملکی املاک کو نقصان پہنچا کر وہ نئی نسل کو بدماشی کا سبق دے رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں ملک و قوم کو مستقبل کے لئے ٹھیک نہیں ہے اور آنے والی نسلیں ان کا محاصبہ ضرور کریں گی۔