تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ون مین شو ہے۔ حنا پرویز بٹ

PTI

PTI

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ون مین شو ہے، اس لئے عمران خان ناکام سیاستدان ہیں اور ایک بار پھر11مئی کو ناکام شو کرنے جا رہے ہیں’ تحریک انصاف کچھ عرصہ بعد سرکس لگاتی ہے لیکن اس کاہر سرکس ناکام ہوگیا ہے،11مئی کاسرکس بھی ناکام ہوگا۔ تحریک انصاف موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے خوف زدہ ہے ،یہ جماعت ایک صوبہ میں حکومت نہیں کرسکی ،تحریک انصاف کی ناکامی کے قصے ہر کوچہ و بازار میں بیا ن کئے جارہے ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج کو بلا جواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دنیا بھر کے مبصرین عام انتخاب کو شفاف قراردے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے ہیں اوراب پھروہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے احتجاج کرنا چاہتے ہیںمگران کا یہ احتجاج ناکام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ( ن) پر جس اعتماد کااظہا ر ہے ن لیگ اس اعتماد پر پورا اترے گی،انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ اپنے اعلان سے انحراف کرتے رہے ہیں وہ جمہوریت سے بہت دور ہیں، کبھی وہ آمر کاساتھ دیتے ہیں تو کبھی وہ خودآمر بن جاتے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے۔