تحریک انصاف کھائو پیو کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی، سردار منیب احمد

Sardar Munib Ahmed

Sardar Munib Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کھائو پیو کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی، تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون میں رہتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کیا ہے، ملک میں مک مکائو اور کھائو پیو کی سیاست ہو رہی ہے،تحریک انصاف واحد جماعت ہے ، جو عوام کو عوام کا حق دلانے اور کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین IST سردار منیب احمد ڈوگرنے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، کیونکہ اس ملک پر حکمرانی کرنے والے کرپشن میں ملوث ہیں ان کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح کھا لیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے، کرپشن کا خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی تحریک انصاف کا منشور ہے، جب تک کرپٹ حکمران اقتدار پر قابض ہیں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،پانامہ کیس کا فیصلہ اب سالوں نہیں دنوں کی بات ہے،حکمرانوں کو ملک و قوم کی پائی پائی لوٹانا ہو گی،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سمیرا بی بی کی شہ رنگ کاٹنے کی کوشش کرنیوالے خاوند کیخلاف مقدمہ درج، سمیرا بی بی جزل ہسپتال میں موت و حیات کی کشمش میں زیر علاج، والد شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیوی کو چھری سے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج، سمیرا بی بی کے والد شوکت علی کے مطابق میری بیٹی سمیرا بی بی کی شادی 10/11سال قبل عبدالرشید سے ہوئی تھی جن کے تین بچے بھی ہیں، چند روز سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جس پر عبدالرشید نے چھری سے سمیرا بی بی کی شہ رگ پر وار کر دیا تھا ، سمیرا بی بی جزل ہسپتال لاہور میں موت و حیات کی کشمش میں زیر علاج ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے شوکت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126