تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقہ کی آواز بن گئی :شیخ زین

PTI

PTI

شیخوپورہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کیلئے اپنا ایمپائر گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر کی صورت میں چھوڑ دیا ہے جس کو پاکستان تحریک انصاف کسی صورت قبول نہیں کریگی مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں دھاندلی کروانا اپنے دل سے نکال دے ملکی مفاد کی خاطر پاکستان تحریک انصاف خاموش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر تحریک انصاف یوتھ کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی بولیاں لگ رہی ہیں پنجاب میں ابھی تک گورنر کی سیٹ خالی رہنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقہ کی آواز بن گئی ہے، گلگت بلتستان میں بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کا راج ہوگا۔