مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہی آئندہ کامیابیوں کی دلیل ہے، حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے، چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے اعلانات کرنے والے اب کس منہ سے اپنے پرانے ناموں سے سیاست کر رہے ہیں انہیں خود ہی اپنے نام تبدیل کر لینے چاہئے،آزاد میڈیا نے پاکستانی عوام کو با شعور بنا دیا ہے
اب ن لیگ کی پرانی طرز حکومت نہیں چل سکے گی، بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کارگردگی کا پول کھل جائے گا، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف ایم کیو ایم کو شکست دے کر عوام کی نمائندہ جماعت ہونے کا ثبوت دے گی
ایم کیو ایم کے غنڈے تحریک انصاف کے ورکروں کو کسی بھی صورت ڈرانہیں سکتے، پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی کے حالات خراب کرنے میں صرف اور صرف ایم کیو ایم کا ہاتھ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،