تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر کشمیر کی آزادی کو اولین ترجیح بنائے گی

PTI

PTI

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر کشمیر کی آزادی کو اولین ترجیح بنائے گی، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کوئی بھی چیز کا وجود شہہ رنگ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔

بھارتی فوج کا ظلم و جبر کشمیر کی جدوجہد آزادی کو نہ دبا سکا ہے اور نہ ہی دبا سکے گا۔تحریک انصاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی تاکہ کشمیریوں کو ان کا سیاسی مستقبل کے فیصلے کا حق دلایا جا سکے۔

ہندوستان کی ہٹ دھرمی اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کا جبرواستبداد کشمیریوں کے دلوں سے آزادی کی شمع کو بجھانے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، بلکہ ہندوستان کے ظلم سے انکی آزادی کی شمع زیادہ آب و تاب سے روشن ہے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری ہند وستان کے قبضہ سے آزادی چاہتے ہیں۔