تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی ، پمز اسپتال منتقل

Javed Hashmi

Javed Hashmi

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاوید ہاشمی کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پمز اسپتال لایا گیا ہے۔

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پمز اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے گلے میں انفیکشن ہو گیا ہے تاہم یہ انفیکشن خطرناک نوعیت کا نہیں، ابتدائی علاج کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کو کئی امراض لاحق ہیں تاہم اس کے باوجود وہ تحریک انصاف کے دھرنے میں بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہیں۔