اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ لاہور کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب تحریک انصاف نے خطاب سیاسی تقریر قرار دے دیا۔ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا وزیر اعظم اپنی جماعت میں دہشتگردوں سے روابط رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔
ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم تین برس سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم دہراتے آئے ہیں لیکن دہشت گرد موقع ملتے ہی قوم کو ایک بڑا گھاؤ لگا دیتے ہیں۔
سیاسی قیادت کے اتفاق کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے بعض حصوں کو معطل رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں غیر ملکی ایجنسیوں کی ملک میں شر انگیزیوں کا ذکر تک نہیں کیا۔
حکمران عوام کی جان و مال سے کھیلنے والوں کے خلاف ملک بھر میں بلا امتیاز کارروائی کریں۔