تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کے قریب سے مسلح شخص گرفتار

لاہور( پی پی سی) پولیس نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کے قریب سے مشکوک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رہائی پانے کے بعد جب رہنمائوں اور کارکنوں نے مال روڈ پر دوبارہ دھرنا۔

اور احتجاجی کیمپ لگا رکھا تو پولیس نے ایک شخص کو مشکوک جانتے ہوئے اسکی تلاشی لی اور اس سے اسلحہ برآمد ہونے پر اسے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔