پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا پشاور میں دھرنا، شیخ رشید،شاہ محمود قریشی، لیاقت بلوچ، جاوید ہاشمی اور دیگر رہنمائوں کی جذباتی تقاریر نے ماحول کو گرما دیا۔عمران خان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی جنگ میں شہید نہیں غازی ہوں گے.
ملک بھر سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے قافلے پشاور پہنچے ہیں،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جب تک ڈرون حملے جاری رہیں گے ملک میں امن قائم نہیں ہو گا.کرپٹ وزیروں کو نکال کر حکومت مضبوط کی.انتخابات سے قبل وعدہ کیا تھا کہ نیٹو سپلائی بند کریں گے.
ہم نے الیکشن مان لیا ,وزیر اعظم تسلیم کر لیا لیکن دھاندلی قبول نہیں کی .عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز حکومت فوجی طاقت کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
وقت آ گیا کہ قوم بے ضمیر حکمرانوں کے سامنے اٹھ کھڑے ہوں۔پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی نہیں جبکہ ایک طرف سرتاج عزیز نے حملوں کی بندش کی یقین دہانی کرائی تو دوسری طرف حملہ ہو گیا، چودھری نثار کے بیانات حکومت سے بالکل مختلف ہیں۔
قوم کو اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کل سے کراچی میں بھی نیٹو سپلائی بند کر دیں گے۔امریکی جارحیت کو ہر گز تسلیم نہیں کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ امریکہ افغاستان میں شکست سے دوچار ہے۔ن واز شریف شیر بن کر فیصلے کریں،ہم ڈرون کو گرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔