پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سکیورٹی صورتحال یقینی بنائی جائے: چوہدری نثار
Posted on December 12, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Chaudhry Nisar
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی کی صورتحال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں کل ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جمہوری اظہار رائے کا سب کو حق ہے تاہم امن و امان اور عوام کے لئے مشکلات برداشت نہیں کی جائیں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com