پاکستان تحریکِ انصاف عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے اور کریڈٹ وہی لے گا جو انہیں حل کرے گا۔ سرفراز خان

PTI

PTI

پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ مندرہ چکوال روڈ بنوانے کا کریڈٹ کس کو ملتا ہے۔

ظاہر ہے سڑک پیپلز پارٹی نے شروع کروائی اور اسے مکمل ن لیگ کر دے اور آدھا آدھا کریڈٹ دونوں لے لیںاور غریب عوام کی جانیں محفوظ ہو جائیںتو یہی سب سے اچھی بات ہو گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سمیت یہ اشو تمام جماعتوں کا اشو ہے اور اس پر احتجاج تمام اپوزیشن جماعتوں کا فرض ہے اور اگر اگلے ماہ تک یہ سڑک شروع نہ ہوئی تو ہو سکتا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو کر یہ سڑک بلاک کر دیں۔