تحریک انصاف پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دے گی

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خیبر پی کے حکومت نے تاریخی قدم اٹھایا ملک کے پہلے صوبے میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوں گے۔

جبکہ اس کے بعد بلدیاتی انتخابات پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہونے چاہئیں کیونکہ تحریک انصاف کو پنجاب حکومت پر اعتبار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف اورپارٹی کے کارکنوں کے تحفظ کے لئے کمیٹی تشکیل دئیے دی گئی ہے یہ کمیٹی کارکنوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف موثر آواز اٹھائے گی۔