لاہور (جیوڈیسک) سانحہ راولپنڈی کے خلاف تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے سانحہ راولپنڈی کے خلاف تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ واقعہ انتظامی اداروں کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔
ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون بند ہونے کے باوجود اتنا بڑا سانحہ ہوجانا سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فوری طور پر متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے۔