تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی نعیم شہید کے گھر آمد

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی نعیم شہید کے گھر آمد، محمد نعیم کو زندہ جلانے والے شر پسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تحریک انصاف مظلوم خاندان کے ساتھ ہے، اعجاز چوہدری کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری و تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں حسن علی خاں، ندیم ہارون خان، حاجی سیف اللہ قصوری، سردار طفیل احمد خاں، عامر بھٹی، میاں عبدالخالق، تنویر حیات جوئیہ، میاں فاروق انصاری، ڈاکٹر منیر اے ملک، عمر حیات خاں نے محمد نعیم شہید کے گھر اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ جس طرح زندہ انسانوں کو جلایا گیایہ بد ترین دہشت گردی ہے، حکومت اس کا فوری ازالہ کرے،اگر تاخیری حربے استعال کئے گئے تو یہ مظلوم خاندان کے ساتھ ایک اور ظلم ہو گا، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایات پر محمد نعیم شہید کے گھر آیا ہوں اور اسلام آباد جا کر انہیں حقائق سے آگاہ کروں گا، تحریک انصاف مظلوم خاندان کے ساتھ ہے اگر حکومت نے فوری تعاون نہ کیا تو حالات خراب بھی ہو سکتے ہیں۔

سابقہ ایم این اے سردار طفیل احمد خاں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں اختیاط کرنی ہو گی، ہمیں ہر لفظ تول کر بولنا ہو گا، اور ہمیں اپنی صفوں سے ایسے شرپسند عناصر کو نکالنا ہو گا جن سے معاشرہ نفرت کرتا ہے،اس وقت فوٹو سیشن کی بجائے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سابقہ ٹکٹ ہولڈر این اے 138 حسن علی خان نے کہا کہ اگر وزیر اعلی پنجاب دو دن میں مظلوم خاندان کے گھر نہ آئے تو تحریک انصاف پر امن احتجاج کرنے کیلئے مظلوم خاندان کے ساتھ شابشانہ ہو گی۔

Lalyani News

Lalyani News