اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی وکٹ گر گئی، سپریم کورٹ نے این اے 162 ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے رائے حسن نواز کو نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔
ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف رائے حسن نواز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رائے حسن نواز کی اپیل خارج کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا ہے۔