فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسوں کی پے در پے ناکامی کی وجوہات کا تعین کرلینا چاہیے، آئندہ انتخابات میں سونامی بدنامی بن جائے گی۔
لاہور سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیر قانون کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کا شو ،فلاپ شو تھا، عمران خان کے پنڈال میں پہنچنے تک پانچ سے سات ہزار افراد تھے۔
اتنے بڑے شہر سے صرف پندرہ سو افراد شریک ہوئے، نوے فیصد لوگ دوسرے شہروں سے آئے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوامی جلسے میں بڑھکیں اور بازاری زبان کا استعمال تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ذہنی دیوالیہ پن کا عکاس ہے، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے مایوسی کا شکار ہو کر تما م اخلاقی حدیں پھلانگ چکے ہیں۔