تحریک انصاف کے جلسے میں چوری ہوئے 70 موبائل فونز کا سراغ مل گیا

Mobile Theft

Mobile Theft

لاہور (جیوڈیسک) 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے چوری ہونے والے 70 موبائل فونز کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق موبائل چور گینگ کو لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے ہماری درخواست پر کارروائی کی۔

ایس ایچ او تھانا بھاٹی گیٹ لاہور کا کہنا ہے کہ گینگ سے 21 چوری شدہ موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں، جن کے آئی ایم ای آئی نمبرز اسلام آباد پولیس کو بھجوا دیے گئے۔