اسلام آباد ((جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے پارٹی انتخابات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ انتخابات میں یونین کونسلزکے 2080 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کے پارٹی انتخابات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ پنجاب پولیس کے خوف سے تحریک انصاف نے راولپنڈی کے پولنگ بوتھ اسلام آباد منتقل کیے ہیں۔
مری، کوٹلی ستیاں کے انتخابات آئی 8 مرکز جبکہ کلرسیداں، گوجرخان، راولپنڈی کینٹ اور پھوٹوہار ٹاون تحصیل کے انتخابات کھنہ پل میں ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں تحریک انصاف کے یونین کونسلز کے 2080 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ راولپنڈی ضلع کے 30 عہدے دار اور ہر تحصیل سے 18 عہدیدار منتخب ہوں گے۔