تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کیلئے ارکان کو الگ الگ بلانے پر اعتراض

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفوں کی تصدیق کے لئے ارکان کا الگ الگ بلانے پراعتراض کر دیا۔ پی آئی آئی خط کے زریعے اپنے تحفطات سے ایاز صادق کو آگاہ کرے گی۔

پی ٹی آئی نے استعفی دینے والے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو اسپیکر کی طرف سے بجھوائے جانے والے نوٹسز پر اعتراض کیا ہے۔ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لئے ارکان کو الگ الگ بلانے کی بجائے ایک ساتھ بلانا چاہئے تھا۔

ذرائع کا کہنا کہ تحریک انصاف نے اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں میں استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔