اسلام آباد (جیوڈیسک) حکام الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا استعفے منطور کرنے یا نہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں اور الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کرنے میں کوئی کردار نہیں ہے اگر کوئی ممبر استعفی دے تو اس کی کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوائی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق سردار ایاز صادق کی معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی صرف استعفی منظور کرنے کی صورت میں ہی اسپیکر الیکشن کمیشن کو آگاہ کر سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف استعفے کے بعد نشست کو خالی قرار دینا اور ضمنی انتخابات کرانا ہے۔