پی ٹی آئی استعفوں پر اسپیکر کو جلد فیصلہ کرنا چاہیے، آفتاب شیر پاؤ

Aftab Sherpao

Aftab Sherpao

پشاور (جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کے التوا کے باعث 26,27خلقوں کی نمائندگی نہیں ہورہی، پی ٹی آئی کے استعفیٰ دینے والے اراکین کو تنخواہ اور مراعات نہیں لینی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 سال میں کارکردگی دکھانا مشکل ہوگا،اگر سب چاہیں تو ہم بھی راضی ہیں، حکومت کی مدت 4 سال کردی جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ آفتاب شیر پائو نے اس بات اعادہ کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین کا استعفاپر اسپیکر قومی اسمبلی کو جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔